مشکل حالات ختم،3سال میں پاکستان ترقی کریگا:گوہر اعجاز

مشکل حالات ختم،3سال میں پاکستان ترقی کریگا:گوہر اعجاز

لاہور( کامرس رپورٹر سے )آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے موجودہ وقت کو معاشی ترقی کے لئے اہم قرار دے دیا ۔اپٹما کے رہنماسابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کاکہناہے کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے ،پاکستان ترقی کرنے کے لئے ٹیک آف پوزیشن پر کھڑا ہے ۔

وزیراعظم ،وزیر خزانہ اور آرمی چیف کی کوششوں سے مشکل معاشی حالات سے نکل چکے ہیں۔اپٹما آفس لاہور میں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تین سال میں پاکستان ترقی کرے گا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہماری معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے اور یہ بہت ضروری تھا۔گوہر اعجاز نے کہا کہ ہم سبسڈی نہیں مانگتے صرف بجلی ریٹ میں جائز کمی چاہتے ہیں۔ سالانہ اجلاس میں گوہر اعجاز گروپ کے کامران ارشد اپٹما سنٹرل جبکہ اسد شفیع اپٹما نارتھ کے چیئرمین اور دیگر عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں