حکومت اقتدار کو طول دینے کیلئے ترامیم کر رہی :عباسی

 حکومت اقتدار کو طول دینے کیلئے ترامیم کر رہی :عباسی

پشاور ،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی ،)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اقتدار کو طول دینے کیلئے ترامیم کر رہی ہے ، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو احتیاط سے زبان استعمال کریں۔

 وزیراعلی ٰکی اہم ذمہ داریاں ہوتی ہیں، سیاسی  جماعتیں کمزور ہیں، ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا، سیاسی جماعتوں کو دشمنی دور کرنا ہوگی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا فاٹا انضمام کا فیصلہ نیک نیتی سے کیا تھا لیکن اندازہ نہیں تھا کہ قبائلیوں کو حقوق سے محروم رکھا جائیگا۔35 سال مسلم لیگ(ن)میں ایک سوچ کے ساتھ تھا، نواز شریف سے پرانا تعلق ہے ، ان کا احترام کرتا ہوں، پنجاب اور وفاق میں جو ہو رہا ہے انکے کھاتے میں جاتا ہے ، ان کو خود دیکھنا چاہیے کہ جو ہورہا ہے کیا ملکی مفاد میں ہے ؟ اندھیرے میں ہونے والی آئینی ترامیم ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔ دریں سابق مشیر وزیر اعلٰی چودھری سرفراز افضل نے ساتھیوں کے ہمراہ عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، تقریب میں چیئرمین شاہد خاقان عباسی ،راجہ عتیق سرور ،ظفر مرزا اور دیگر نے شرکت کی ۔ سرفراز افضل نے خطاب میں کہا آج امیر ، امیرتر اورغریب ، غربت کی لکیر سے نیچے جارہا ہے ،شاہد خاقان کے ساتھ ملکر عوامی مسائل حل کرینگے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا موجودہ ا رکان قومی وصوبائی اسمبلی کی اکثریت منتخب ہو کرنہیں آئی،یہ حکومت شاید ا یم این ایز اور سینیٹرز چوری کر کے ترمیم کر لے لیکن اس کا ملک کو نقصان ہو گا، آئین پر چلنے سے ہی معیشت ٹھیک ہو سکتی ہے ۔ہماری واحد جماعت ہے جو مسائل حل کی بات کرتی ہے ، کوشش ہو گی ہم ملکر پاکستان کو بہتر مستقبل دے سکیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں