جس دن حکومت کہے گی ایکس کو کھول دینگے :چیئرمین پی ٹی اے

جس دن حکومت کہے گی ایکس کو  کھول دینگے :چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل (ر )حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں جس دن حکومت کہے گی ہمایکس کو کھول دیں گے ۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت یا وزارتِ داخلہ اگر ایکس بند کرنے کی ہدایت دے تو ہم ایکس بند کرنے کے پابند ہیں۔

 لوگ گوگل پر سرچ کرکے دیکھ لیں کہ ایشیا میں انٹرنیٹ کب کب اور کتنا بند ہوا، 2022 میں انڈیا میں 24مرتبہ جبکہ پاکستان میں ایک بار بند ہوا، 2023میں انڈیا میں116بار بند ہوا، فرانس میں جو واقعہ پیش آیا اس وقت کتنے دن انٹرنیٹ بند رہا، بنگلہ دیش کے آخری انتخابات میں کیا انٹرنیٹ بند نہیں ہوا،قومی سلامتی کو حکومت دیکھتی ہے ۔ پنجگور میں اس وقت ڈیٹا بند ہے ، مجھ سے پوچھا گیا تو کہا متعلقہ کورکمانڈر اور وزارت داخلہ سے پوچھیں ،ہمیں جب کہیں گے کھول دینگے ،ہمارے پاس شکایات کا میکنزم ہے ، یومیہ شکایات ملتی ہیں، جہاں سوشل میڈیا پر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم پیکا قانون سمیت دیگر متعلقہ قوانین دیکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں