شہری لاکھوں کی نقدی موبائل فونز ودیگر سامان سے محروم

شہری لاکھوں کی نقدی موبائل فونز ودیگر سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

باغبانپورہ میں احتشام  سے 1 لاکھ 85 ہزارو موبائل ،اسلامپورہ میں مظہر سے 1 لاکھ 80 ہزار وموبائل،ماڈل ٹائون میں ذوالفقار سے 1لاکھ 70 ہزارو موبائل،ٹائون شپ میں قیصر سے 1 لاکھ 60وموبائل،ریس کورس میں ماجد سے 1 لاکھ 55 ہزار و موبائل ،شادباغ میں انتظار سے 1لاکھ 40 ہزاروموبائل ،برکی میں فرزند سے 1لاکھ 30ہزار وموبائل لوٹ لیا گیا۔شیرا کوٹ اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد ،اچھرہ اور گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں