وزیراعلیٰ کے پی نے لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وزیر اطلاعات

وزیراعلیٰ کے پی نے لشکر کشی کی تو قانون  حرکت میں آئیگا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم امہ کی بہترین ترجمانی کی ، ان کی تقریر کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔

 وزیراعظم سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں سے خارجہ پالیسی کو تقویت ملی،وزیراعلیٰ کے پی نے لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، انہوں نے انقلاب لانا ہے تو اپنے صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلاب لائیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہوئی ،ہماری معاشی پالیسیاں درست سمت میں جا رہی ہیں، اس کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ایک سیاسی جماعت کی کوشش ہے ایسا تاثر قائم کیا جائے جس کے تحت لوگوں کو بتایا جائے کہ ملک کے حالات بہت خراب ہیں، یہ صرف اور صرف ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا امن و امان کو خراب کرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور راستوں کو بند کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی، سرکاری وسائل کو استعمال کر کے وفاق پر لشکر کشی ناقابل قبول ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں