پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں عالیہ حمزہ کی ضمانت کنفرم

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں عالیہ حمزہ کی ضمانت کنفرم

اسلام آباد، لاہور(اپنے نامہ نگارسے ، کورٹ رپورٹر )پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت کنفرم کردی۔

دوران سماعت پیکا ایکٹ کے غیر متعلقہ سیکشنز کے حوالے دینے پر عدالت کے جج محمد افضل مجوکا نے پراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ سیکشن 9 تب لگتا ہے جب ملزمہ کا کسی کالعدم جماعت کے ساتھ تعلق ظاہر ہو، عالیہ حمزہ کی متعلقہ ویڈیو کا کوئی فرانزک موجود ہے ۔جج مجوکا نے ریمارکس دئیے کہ عالیہ حمزہ کے خلاف سیکشن 9 اور 10 تو لگتا نہیں ہے کچھ اور ہے تو وہ بتا دیں ،،عدالت نے 50ہزارروپے مالیتی مچلکوں کے عوض عالیہ حمزہ کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم سنادیا۔عالیہ حمزہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بشریٰ بی بی کی کیمروں کے سامنے تلاشی لی جاتی ہے ، ان کا حجاب اتارا جاتا ہے ،ان کے بیڈ روم میں چوہے چھوڑے جا رہے ہیں۔انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے تھانہ سنگجانی میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع جبکہ علی بخاری ایڈووکیٹ کی ضمانت کنفرم کردی،عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز شیخ کیخلاف مقدمات کی مکمل تفصیلات پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے جواب طلب کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں