مرادشاہ ودیگرملزم نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس سے بری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ودیگر کیخلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس میں نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزموں کو بری کرنے کا حکم سنادیا۔
سماعت پرملزموں کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت پیش ہوئے ،نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ترامیم کے بعد ریفرنس نہیں بنتا،عدالت چاہے تو ملزموں کو بری کردے جس پرعدالت نے مرادعلی شاہ سمیت تمام ملزموں کو بری کرنے کا حکم سنادیا۔