سرکاری ملازم کی وفات پر بیوی یابچے کو نوکری ملنابند

سرکاری ملازم کی وفات پر بیوی یابچے کو نوکری ملنابند

لاہور(سیاسی نمائندہ )پنجاب حکومت نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی ملازمتوں سے متعلق رول 17 اے کا لفظ ختم کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دیں،تمام صوبائی محکموں کو رول 17 کی پالیسیز مکمل طور ختم کرنے کا حکم جاری کیاگیاہے ۔

پنجاب گورنمنٹ سول سرونٹس اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974 میں ترمیم کی گئی، نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا کہ ترامیم کے بعد جہاں 17اے کا لفظ استعمال ہوا اس کو مانا نہیں جائے گا۔یاد رہے رول 17 اے کے تحت سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں بیوی یا بچوں میں سے کسی ایک کو نوکری دی جاتی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں