قلات کے قریب سڑک کنارے دھماکا،3جاں بحق
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قلات کے قریب سڑک کنارے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔حکام نے بتایا کہ دھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔