محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی احتجاج وسیع کرنے کا اعلان

محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی  احتجاج وسیع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی )تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تحریک انصاف کے احتجاج کو وسیع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اس پر امن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دینگے ،7اکتوبرکو قلعہ سیف اللہ، بلوچستان میں پر امن احتجاج ہوگا ۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ میں نے بارہا حکمرانوں کو خبردار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کیا جائے ، ہماری باتوں پرکسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا۔اب عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کردیا ہے ، اب اس احتجاجی تحریک کا دائرہ کار مزید پھیلے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں