2024:پولیو مہم میں 4لاکھ بچے قطرے پینے سے محروم

2024:پولیو مہم میں 4لاکھ  بچے قطرے پینے سے محروم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ برائے پولیو نے پاکستان میں پولیو کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جسکے مطابق پاکستان میں نئی حکومت سازی کے مرحلے میں پولیو پروگرام کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے ۔

 ملک میں نگران دور حکومت پولیو پروگرام جزوی طور پر فعال رہا ہے ۔ پاکستان میں 2023-24 میں پولیو کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں 117 فیصد اضافہ ہوا۔ 2024 کی متعدد انسداد پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ بچے حفاظتی ویکسین پینے سے محروم رہے اور بد قسمتی سے پاکستان میں پولیو وائرس پھیلاؤ کا سلسلہ نہ رک سکا۔ کے پی میں سکیورٹی کی صورتحال ، پولیو مہم کا بائیکاٹ جیسے مسائل کا سامنا ہے ، شمالی کراچی میں پولیو ویکسین پینے سے محروم بچوں کی خاصی تعداد موجود ہے ۔ بورڈ نے ماہرین پر مشتمل کمیشن تشکیل دیکر پولیو وائرس کی ٹرانسمیشن میں ناکامی کی وجوہات جاننے کی سفارش کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں