دو ماہ سے غائب اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اینٹی کرپشن کے پاس ، تفتیش جاری
لاہور (آئی ا ین پی )دو ماہ سے غائب اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا پتا چل گیا۔ وہ اس وقت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تفتیشی ٹیم کے پاس3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کیخلاف اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ سامنے آیا ہے ۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم کی تفتیش جاری ہے ، اکرم کو 10 اکتوبرکو سینئر سول جج کریمنل ڈویژن خدایار کی عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ اکرم کیخلاف شہری ریاض قریشی کی مدعیت میں 95 ہزار رشوت لینے کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔