مجھے زہر نہیں دیا گیا

مجھے زہر نہیں دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے زہر دئیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ کئی روز سے میری صحت کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں، میری پی ٹی آئی کے احتجاج میں عدم شرکت کو بھی غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مجھے زہر دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میں نے ٹیسٹ کروایا ہے جس کے نتائج میں ایسی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں