اے آئی ٹیکنالوجی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں

اے آئی ٹیکنالوجی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ابھی اسپتال کے ایمرجنسی روم میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

چیٹ جی پی ٹی ممکنہ طور پر کچھ مریضوں کے لیے غیر ضروری ایکس رے اور اینٹی بائیوٹکس تجویز کرسکتی ہے جبکہ دوسروں کواسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ دے سکتی ہے جنہیں علاج کی ضرورت نہیں ہوگی۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو کے پوسٹ ڈاکٹریٹ اسکالر اور سرکردہ محقق کرس ولیمز نے کہا کہ یہ طبی ماہرین کے لیے ایک قیمتی پیغام ہے کہ وہ ان اے آئی ماڈلز پر اندھا اعتماد نہ کریں۔ چیٹ جی پی ٹی فی الحال صرف اورصرف طبی امتحان کے سوالات کے جوابات دے سکتا ہے اور کلینیکل نوٹس تیار کرنے میں مدد کر سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں