غیر استعمال شدہ تانبا ماحول دوست ٹیکنالوجی کیلئے اہم قرار

غیر استعمال شدہ تانبا ماحول دوست ٹیکنالوجی کیلئے اہم قرار

لندن(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ غیر استعمال شدہ یا پھینک دیئے گئے برقی آلات میں لاکھوں کروڑوں ڈالر مالیت کا تانبا موجود ہے جو اس دھات کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے میں مدد دے سکتا ہے ۔

مٹیریل فوکس کی کمپین ری سائیکل یور الیکٹریکل کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ برطانیہ میں گھرانے فی الوقت 1.3 ارب ایسے برقی آلات رکھتے ہیں جو غیر استعمال شدہ یا کباڑ میں پِھنکے ہوئے ہیں۔ ان آلات میں 62 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ تاریں شامل ہیں جس کا اندازاً 38 ہزار ٹن سے زیادہ وزنی اور تقریباً 35 کروڑ ڈالر مالیت کا تانبا موجود ہے ۔یہ تحقیق بلومبرگ انٹیلی جنس کے جائزے کو واضح کرتی ہے جس کے مطابق اس تانبے کو اس دھات کی عالمی سطح پر بڑھتی طلب کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں