ہزار مرتبہ اٹھک بیٹھک کرنیوالا طالبعلم ہمیشہ کیلئے معذور

ہزار مرتبہ اٹھک بیٹھک کرنیوالا طالبعلم ہمیشہ کیلئے معذور

شانڈونگ(نیٹ نیوز) چین میں ایک سمر کیمپ میں مبینہ طور پر سزا کے طور پر 1,000 بار اٹھک بیٹھک کرنے والا ایک لڑکا عمر بھر کیلئے معذور ہوگیا۔

چین کے صوبہ شانڈونگ سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی ماں نے انکشاف کیا کہ اس کے نوعمر بیٹے کو سکواٹ یعنی اٹھک بیٹھک کی سخت ترین سزا دی گئی۔یہ واقعہ مقامی اسکول میں ایک سات روزہ پروگرام کے دوران پیش آیا ۔ جسمانی سرگرمی کے دوران بچے کو دوسرے لڑکے سے بات کرتے دیکھا گیا جس پر استاد نے بچے کو 1000 بار اٹھک بیٹھک کرنے کی سزا دی تاہم 200 بار اٹھک بیٹھک کرنے کے بعد وہ پٹھوں کی تکلیف کی وجہ سے زمین پر گر گیا۔ تاہم اس کی مدد کرنے کے بجائے استاد نے اسے لات ماری اور اسے فرش پر ہی چھوڑ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں