صدر مملکت، وزیراعظم کا سابق نائب چینی وزیراعظم وو بانگ گوا کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد(نامہ نگار)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم وو بانگ گوا کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سابق نائب چینی وزیر اعظم پاکستان کے مخلص دوست تھے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر نے کہا کہ وو بانگ گوا نے پاک چین تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا،پاکستانی عوام کی ہمدردیاں چینی عوام، حکومت اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق نائب وزیر اعظم وو با نگ گوا کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ آنجہانی وو بانگ گوا پاکستان کے سچے دوست تھے جنہوں نے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں نمایاں کردار اداکیا۔