پاکستان سمیت کئی ممالک میں رواں سال کے تیسرے سپر مون کا نظارہ

پاکستان سمیت کئی ممالک میں رواں  سال کے تیسرے سپر مون کا نظارہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت کئی ممالک میں رواں سال کے تیسرے سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔ماہر فلکیات کے مطابق سپر مون سب سے پہلے پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 26 منٹ پر دیکھا گیا۔

 اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ سب سے کم تھا۔نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور جاپان سمیت جن ممالک میں بھی اس وقت رات تھی وہاں سپرمون سب سے پہلے دیکھا گیا ۔پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہوا ۔ماہرین فلکیات کے مطابق جب زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہوتا ہے تو چاند نسبتاً سائز میں بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے ، آج چاند نارمل سائز سے 14 فیصد زیادہ روشن اور 7 فیصد زیادہ بڑا دکھائی دیا ۔چاند اور زمین کا فاصلہ کم ہو تو اس کو سپر مون کہتے ہیں۔ ماہر فلکیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاصلہ آج بہت کم دو لاکھ چھبیس ہزار میل تھا، چاند اور زمین کا اوسطاً فاصلہ 2 لاکھ 38 ہزار 855 میل ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں