سپریم کورٹ :ڈیمز فنڈکی رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنیکا حکم

سپریم کورٹ :ڈیمز فنڈکی رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنیکا حکم

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کی 9 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ کیلئے قائم اپنا ہی اکاؤنٹ بند کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ ڈیمز فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل  کی جائے ، ڈیمز فنڈ کی منتقلی کیلئے حکومت کے پبلک اکاؤنٹ کا ذیلی اکاؤنٹ کھولا جائے ، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بینکو ں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ لیا جا سکے ،عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکاؤنٹ سے استعمال کی جا سکتی ہے ، ڈیمز فنڈ کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں،سپریم کورٹ کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کے پاس ڈیمز فنذکا پیسہ رکھنے کوغلط قرار دیا تھا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جمع ڈیمز فنڈکا پیسہ حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا کہا۔9 جنوری 2019 کو 7 ججز پر مشتمل بینچ بنایاگیا تھا، ریکارڈ کے مطابق بینچ نے واپڈ کی کسی رپورٹ کی جانچ پڑتال کی نہ کوئی کام کیا، ایک کے علاوہ عملدرآمد بینچ کے تمام ججز ریٹائرہوچکے جن کوتبدیل نہیں کیاگیا۔سپریم کورٹ کے مطابق رپورٹ کو مرتب کرنے کے لیے وقت اور پیسہ لگتاہے ، واپڈا وکیل کے مطابق مجموعی طور پر ڈیمز کے پراجیکٹ کی لاگت 740 ارب روپے ہے ، دیامربھاشا ڈیم کی لاگت 480 ارب روپے ،مہمند ڈیم کی لاگت 260 ارب روپے ہے ۔ درکار رقم کا صرف 3.2فیصد فنڈ جمع کیاگیا جس میں حکومت کا فنڈ زیادہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں