ہماری کوشش تھی آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا ہو:عرفان صدیقی
اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے تھے زیادہ سے زیادہ پارٹیاں اس پر ایک ہو جائیں اور ہماری کوشش تھی کہ جتنا ہو سکے اتفاق رائے پیدا کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آخری میٹنگ میں معاہدہ ہوا جس میں سب نے کہا مسودہ منظور ہے ، اس میٹنگ میں عامر ڈوگر نے بھی کہا کہ وہ اس مسودے پر راضی ہیں لیکن ان کی ایک پارٹی ہے اس سے مشورہ کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاسوں میں تفصیلا ًمسودے ڈسکس ہوئے اور ایک ایک شق پر بات ہوئی، پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت تھی جس نے کوئی مسودہ نہیں دیا، دس میٹنگز میں آتے رہے بات بھی کرتے رہے لیکن مسودہ نہیں دیا۔