پاکستان ، بھارت کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے :امریکا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے امریکا پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں۔ کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت کا معاملہ ہے ۔