بابر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں اورفٹنس پرکام کریں :وریندرسہواک کا مشورہ

بابر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں اورفٹنس  پرکام کریں :وریندرسہواک کا مشورہ

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے بھی قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی۔

شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سہواگ نے بابراعظم کو مشورہ دیا کہ اب انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے ، انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنا چاہیے ، پھر ذہنی طور پر مضبوط ہوکر ٹیم میں واپسی کرنی چاہیے ۔ بابراعظم سے توقعات کم ہونے اور کپتانی سے مستعفی ہونے سے ایسا لگتا ہے کہ وہ تکنیکی اور ذہنی طور پر زیادہ متاثر ہوئے ہیں، وہ باصلاحیت کرکٹر ہیں اور جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں