ڈاکٹر عافیہ کیس میں محکمہ انصاف سے رجوع کیا جا سکتا :امریکا

ڈاکٹر عافیہ کیس میں محکمہ انصاف سے رجوع کیا جا سکتا :امریکا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عافیہ صدیقی کے کیس اور قید سے متعلق کسی بھی انکوائری پر بات کرنے کیلئے محکمہ انصاف سے رجوع کیا جا سکتا ہے ۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے عمرکوٹ میں پولیس کے ہاتھوں ڈاکٹرشاہنواز کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ پاکستان سمیت دنیا میں ہر جگہ توہین مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتے ہیں۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایسے قوانین اظہار رائے کی آزادی، مذہب یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کے استعمال کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں