ڈکیتی مقدمہ کے 2اشتہاری 10سال بعدگرفتار
ننکانہ صاحب (خبر نگار)سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب 2 اشتہاریوں کو10سال بعد گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 10 سال قبل تھانہ واربرٹن کے علاقہ میں فیصل اور دلبر حسین وغیرہ 4ملزم گن پوائنٹ پر رائے طاہر محمود اور ناظم حسین کو لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ، اس مقدمہ کے اشتہاری فیصل اور دلبر حسین تھانہ واربرٹن پولیس کو مطلوب تھے ۔