شیر افضل ڈسپلن نہ لائے تو کارروائی ہوگی، سلمان اکرم بانی پی ٹی آئی کو جوابدہ ہوں ، مروت
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو ایک موقع دے رہے ہیں، اگر انہوں نے اب ڈسپلن کا مظاہرہ نہ کیا تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔
سلمان اکرم نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کا اعلان جلد کریں گے ، پیچھے نہیں ہٹیں گے ، جلسہ ایک دن کا ہوگا یا دھرنا دینا ہے ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں،بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔شیر افضل مروت نے سلمان اکرم پر واضح کیا ہے کہ آپ نہ میرے باس ہیں اور نہ ہی مجھے قابو کرنے کا اختیار ہے ،سلمان کے بیان پر ردعمل میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے باس بانی پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر ہیں، میں انہیں جوابدہ ہوں۔