پی ٹی اے کا ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل بحال کرنے کا دعویٰ
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے ۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے ۔ جون میں ڈبلیو فور سب میرین کیبل اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل میں فالٹ سامنے آیا تھا اور دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا شارٹ فال دور ہوگیا ہے ۔ انٹرنیٹ اب مکمل سپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے ۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سال میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا اور 2 ٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔