سندھ : سرکاری نوکری کیلئے عمر میں 15سال رعایت کا نوٹیفکیشن کالعدم

 سندھ : سرکاری نوکری کیلئے عمر میں  15سال رعایت کا نوٹیفکیشن کالعدم

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کا سرکاری نوکریوں کیلئے عمر کی بالائی حد میں 15سال رعایت کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا۔

اے پی ٹی رولز میں بھی زیادہ سے زیادہ عمر رعایت کی حد 10  سال تھی جو بذات خود انتہائی غیر منصفانہ تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے 8ستمبر2020کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیصلے میں ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت نے بغیر معقول وجہ، معیار اور قانونی تقاضے عمر کی بالائی حد میں رعایت دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں