آدھی صنعتیں بجلی کی وجہ سے بند ،مہنگائی میں کمی نہیں آئی صرف بڑھنا کم ہوئی:گوہر اعجاز

 آدھی صنعتیں بجلی کی وجہ سے  بند ،مہنگائی میں کمی نہیں آئی  صرف بڑھنا کم ہوئی:گوہر اعجاز

لاہور(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز،سابق نگران وفاقی وزیر تجارت و چیئرمین ایف پی سی سی آئی اکنامک ریوائیول اینڈ گروتھ تھنک ٹینک گوہر اعجاز اور سابق نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے آئی پی پیز اور بھاری شرح سود بارے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انڈسٹریز کیلئے فوری ونٹر پیکیج کا اعلان کیا جائے ، 20روپے فی یونٹ بجلی دی جائے ۔

گوہر اعجاز نے اس سے قبل ایف پی سی سی آئی میں صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہر سال 1.1 ٹریلین روپے آئی پی پیز کو دیئے جا رہے ہیں، نجی پاور پلانٹس نے 14 سال پاکستان کا خون چوسا ہے ۔ 35 روپے بجلی کی قیمت میں سے 12 روپے کپیسٹی پیمنٹ ہے ۔ معیشت ٹھیک چل رہی ہے ، ہماری پالیسیاں ٹھیک نہیں، آدھی صنعتیں بجلی کی وجہ سے بند پڑی ہیں۔ مہنگائی کم نہیں ہوئی، مہنگائی کا بڑھنا کم ہوا ہے ، سود سے کاروبار جمود کا شکار ہے ، یہ حکومت پر بہت بڑا بوجھ ہے ۔گوہر اعجاز نے کہا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پوری قوم ساتھ ہے ، ہم اسکی نجکاری کے حوالے سے کنسورشیم کا اعلان کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں