پختونخوا ہاؤس اسلام آباد: توڑپھوڑ سے 95لاکھ کا نقصان ہوا
پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ،محکمہ مواصلات اور تعمیرا ت نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کی ہدایت پر مشترکہ طور پر نقصانات کی رپورٹ تیار کی ۔
رپورٹ کے مطابق توڑ پھوڑ کے دوران کے پی ہاؤس میں دس لاکھ روپے مالیت کے فرنیچر اور پردوں کا نقصان ہوا،15 لاکھ روپے مالیت کے ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر،سی سی ٹی وی کیمرے اور لیپ ٹاپ کا نقصان ہوا6 لاکھ روپے نقد کے پی ہاؤس کا کرایہ غائب ہے ،64 لاکھ روپے کا لائسنس یافتہ اسلحہ اور قیمتی موبائل فون و دیگر سامان غائب ہے ،رپورٹ کے مطابق ایم پی ایز اور پولیس کی بھی 16 لاکھ روپے سے زائد نقدی غائب ہے خیبرپختونخوا ہاؤ س اسلام آباد کی دوبارہ مرمت پر 96 لاکھ 93 ہزار روپے کا خرچہ آئے گا ،وزیراعلٰی کی کئی اہم چیزیں بھی غائب ہیں ۔