سلیم خان رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات ، جزیلہ اسلم تبدیل
اسلام آباد(نمائندہ دنیا)رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کو تبدیل کر دیا گیاجبکہ سلیم خان کو نیا رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا ،رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
محمد سلیم خان کو 7 نومبر 2024 سے 3 سال کی مدت کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ،محمد سلیم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ہیں۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار جزیلہ اسلم کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا تھا ،جزیلہ اسلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔