موٹروے کئی مقامات پر بند

موٹروے کئی مقامات پر بند

لاہور(نیوزایجنسیاں )شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ ، ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ اورایم فور عبدالحکیم سے گوجر ہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویزکو محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بندکیاجاتا ہے ،مسافر زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفرکرنے کو ترجیح دیں،روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔جیسے ہی فوگ اورسموگ کم ہو گی موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں