ہم جوڈیشل کمیشن کے ممبر بھی ہیں اور دہشتگرد بھی :عمر ایوب
راولپنڈی( نیوز ایجنسیاں )پی ٹی آئی رہنما اوراپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ یہ ڈفرز کی رجیم ہے ، پاکستان میں گروتھ ریٹ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہوا تھا۔
جو آج بھی زمین بوس ہے ۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ میں اور شبلی فرازجوڈیشل کمیشن کے ممبرز بھی ہیں اور دہشت گرد بھی ہیں ۔ جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں، پہلا تضاد دیکھیں۔ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آکر ایسا نہیں کریں گے ۔پارلیمنٹ ایک نمائشی چیز بن چکی ہے ، جو حالات ہیں یہ مارشل لا میں بھی نہیں دیکھے ، لوگ آتے جاتے ہیں لیکن ہمارا نام لے کر قوانین بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم پر سختیاں ہیں لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا، جو لوگ انفرادی طور پر قانون سازی کر رہے ہیں ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے ۔