ای سی ایل میں نام ،ماہ رنگ بلوچ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔۔۔
دوران سماعت ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا ماہ رمگ بلوچ نے ٹائمز گالا کے لیے نیو یارک جانا تھا، سرکاری وکیل نے کہا پہلے نام پی این آئی ایل میں ڈالا گیا پھر اس لسٹ سے نکال کر ای سی ایل میں ڈالا گیا،ماہ رنگ بلوچ پر دہشت گردی، ریاست مخالف سرگرمیوں کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں،ہوم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی درخواست پر ماہ رنگ کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالا گیا، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ روزانہ کتنے مقدمات درج ہوتے ہیں، سب پر یہی دفعات لگا دیتے ہیں؟ پی این آئی ایل سے نام نکال کر ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟،آپ پی این آئی ایل کا غلط استعمال کر رہے ہیں، سرکاری وکیل نے کہا پی این آئی ایل میں نام عارضی طورپر ڈالا جاتا ہے ،عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔