سویا بین آئل کی درآمدات میں 47.17 فیصد کی کمی
اسلام آباد(اے پی پی)سویا بین آئل کی درآمدات میں47.17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا فروری درآمدات کی مالیت 106.372 ملین ڈالر تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 25-2024 کے عرصہ میں سویا بین آئل کی درآمدات کا حجم 201.352 ملین ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح سویا بین آئل کی درآمدات میں 94.98 ملین ڈالر یعنی 47 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔