حسن علی کا یارک شائر سے معاہدہ
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )یارکشائر نے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے سائن کر لیا، وہ مئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔۔۔
، بتایا گیا ہے انگلش کاؤنٹی یارکشائر نے افغانی فاسٹ بولر نوین الحق کے ان فٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے سائن کر لیا ہے یارکشائر کے جنرل منیجر آف کرکٹ گیون ہیملٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ حسن علی کا تجربہ اور مہارت ٹیم کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔