ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم پرتحفظات دور کرنیکا مطالبہ

ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم پرتحفظات دور کرنیکا مطالبہ

لاہور(آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم پر تحفظات دور ہونے چاہئیں،

چھوٹے تاجروں کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے ،معیشت میں حصہ ڈالنے والے شعبوں سے مشاورت کو یقینی بنایاجائے ۔گزشتہ روزاپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنی آواز اٹھانے کے لئے چیمبرز آف کامرس کاروباری برادری کیلئے موثر پلیٹ فارم ہیں، اس حوالے سے جو بھی قانون سازی کی جائے اس پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ، ضلعی چیمبرز کامقامی معیشتوں کی تشکیل اور ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے ، ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013میں ترمیم پر کاروباری برادری کے جو بھی تحفظات ہیں انہیں دور ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ترامیم اور قانونی سازی کی وجہ سے جو ابہام پیدا ہوا ہے اسے دور کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں