توانائی شعبے میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری پر نظرثانی ناگزیر
لاہور(اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ جدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی صنعتی مسابقت، برآمدات میں اضافہ، شہری پیداواری صلاحیت اور روزگار کے مواقع کیلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔
اتوار کو توانائی میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے موضوع پر سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیاں جو توانائی کی آخری سطح تک فراہمی کی ذمہ دار ہیں، تکنیکی نقصانات، ناقص وصولی کارکردگی اور مالی دباؤ کے بوجھ تلے دبے ہوئی ہیں، یہ ساختی خامیاں بجلی کے شعبے کے مجموعی سرکلر قرض کا مرکزی سبب بنی ہوئی ہیں۔ سیف الرحمان نے کہا کہ حکومت کو توانائی شعبے میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے تاکہ صنعتی پیداوار، شہری ترقی، چھوٹے کاروبار اور گھریلو صارفین کیلئے قابلِ اعتماد بجلی فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی مارکیٹس کے تجربات بھی سبق آموز ہیں۔