سردیوں میں گیس کی جگہ بجلی استعمال کریں ،وزیر توانائی کا مشورہ
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ سردیوں میں گیس کی جگہ بجلی استعمال کریں۔
وزیر توانا ئی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بجلی سستی ہونے سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو فائدہ ہوگا، بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر توانائی کا کہنا تھا این ٹی ڈی سی کی وجہ سے ترسیلی نظام درست نہیں تھا۔ این ٹی ڈی سی کو تین کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا بجلی کے نئے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، بجلی کی خرید و فروخت کا باضابطہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔وزیر توانائی نے کہا دسمبر، جنوری اور فروری میں بجلی کے نرخ میں خاطرخواہ کمی کی جائے گی۔