نعیم پنجوتھا کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر رپورٹ طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتھا کے کیسوں کی۔۔۔
تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر متعلقہ اداروں سے 19 نومبر تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ،درخواست گزار کے وکیل آصف شہزاد ساہی نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے متعدد مقدمات درج کر دئیے ہیں جنکی تفصیلات فراہم نہیں کی جا ر ہیں، خدشہ ہے کہ خفیہ درج مقدمات میں گرفتار کر لیا جائے گا ، استدعا ہے کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ۔