پی ٹی آئی رہنماشیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

پی ٹی آئی رہنماشیخ وقاص اکرم  کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

راولپنڈی (خبر نگار)انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔

شیخ وقاص اکرم کے وکیل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ شیخ وقاص اکرم نے پشاور ہائی کورٹ  سے راہداری ضمانت لے رکھی ہے ،اگلی سماعت پر عدالت پیش ہو ں گے ، جس پرفاضل عدالت کے جج امجد علی شاہ نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں