صدارتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ محفوظ
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت خان نے صدارتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کیخلاف متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اسلئے درخواست قابل سماعت نہیں ۔نیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت مکمل ہونے پربھی درخواست قابل سماعت نہیں۔بانی پی ٹی آئی کے ایما پر دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست خارج کرے ، وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ قائم مقام صدر نے اختیار نہ ہونے کے باوجود آرڈیننس جاری کیا ،پہلے دن سے کہہ رہا ہوں حکومت جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے ،پاکستان کا ہرشہری کسی بھی قانون کو چیلنج کرسکتا ہے ،قائم مقام صدر نے آرڈیننس جاری کرنے کی وجوہات بھی نہیں بتائیں ، یہ سیاسی مقاصد کیلئے جاری کیا گیا ، ہائیکورٹ بدنیتی پر مبنی جاری آرڈیننس کالعدم قرار دے ۔