پی ٹی آئی نے اقتدار کیلئے نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول دئیے :بیرسٹر عقیل
راولپنڈی(خبر نگار)وفاقی مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں واپسی کے لئے یہودی لابی سے ملکر نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول رکھے ہیں ۔
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں مدعی ایک سال گزرنے کے باوجود انصاف مانگ رہا ہے ۔ کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے بطور آبزرور تھانہ آر اے بازار مقدمہ نمبر 708 کی عدالتی کارروائی دیکھنے کے بعد اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ یہ کیسز ایک سال گزرنے کے باوجود تاخیر کا شکار ہیں ۔نومبر 2023 کو ان مقدمات کے چالان جمع کروائے ،ایک سال کے باوجود عدالتی کارروائی تاخیر کا شکار ہیں ۔ملزمان کبھی حاضری معافی سمیت متفرق درخواستیں دائر کرکے تاخیر کا شکار بنا رہے ہیں۔ ۔