پی ٹی آئی احتجاج پر اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائے :احسن اقبال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اگر سڑکوں پر احتجاج کرنا ہے تو اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائے ، یہ اسمبلیاں بھی نہیں چھوڑتے اور ٹی اے ڈی اے بھی لیتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف کی حالیہ تمام احتجاج کالز پر عوام نے لبیک نہیں کہا، عوام کے مسترد کرنے پر پی ٹی آئی نے سرکاری بندے لاکر چڑھائی کی۔تحریک انصاف کی 24 نومبر کی احتجاج کی کال بری طرح ناکام ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا اور اسمبلیوں میں حلف بھی اٹھایا، پی ٹی آئی نے صدر اور وزیراعظم کے الیکشن میں حصہ بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ہر مہینے ٹی اے ڈی اے لے رہے ہیں۔تحریک انصاف کو چاہیے سڑکوں پر نہیں بلکہ اسمبلیوں میں احتجاج کرے ۔اگر پی ٹی آئی نے سڑکوں پر احتجاج کرنا ہے تو اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائے ، یہ اسمبلیاں بھی نہیں چھوڑتے اور ٹی اے ڈی اے بھی لیتے ہیں۔