زہرہ قتل کیس ،دوسری نند اور بیٹا بھی زیر حراست

زہرہ قتل کیس ،دوسری نند اور بیٹا بھی زیر حراست

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ڈسکہ میں خالہ کے ہاتھوں بہو قتل کیس میں اہم پیش رفت ،پولیس نے مرکزی ملزم نوید عرف سوہنی کو مقدمہ میں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔

 پولیس نے ملزمہ صغراں بی بی کی دوسری بیٹی صبا اور اس کے بیٹے کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ ایف آئی میں مزید فعات شامل کر دی گئی ہیں ،دوسری جانب ملزمہ صغراں بی بی نے اعترف جرم بھی کر لیا ۔ڈسکہ کے نوا حی گائو ں کوٹلی مرلا میں 10 نومبر کو ساس نے اپنی بیٹی اور رشتہ دار سے ملکر بیرون ملک پلٹ اپنی بہو زہرہ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے بیگوں میں بند کر کے سیم نالہ میں پھینک د ئیے تھے ۔پولیس نے ملزم نوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفر کی عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے ملزم نوید کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔دوسری جانب پولیس نے ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اور اسکے بیٹے قاسم کو بھی حراست میں لے کر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ۔ دوسری جانب پولیس واقعہ سے متعلق تمام تر شواہد اکٹھے کر رہی ہے ۔ علاوہ ازیں سسرالیوں کے ہاتھوں قتل زہرہ قدیر کے کیس میں گرفتار ملزموں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں