ایف آئی اے ترقیاں :سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کی تفصیلات طلب

ایف آئی اے ترقیاں :سنٹرل سلیکشن  بورڈ اجلاس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے لا ڈیپارٹمنٹ میں ترقیوں کے معاملہ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،وزارت داخلہ اورایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس بابر ستار کی عدالت سے جاری ایف آئی اے افسر بختیار احمد چنا اوردیگر کی درخواست پرسماعت کے حکمنامہ میں کہناہے کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق ورکنگ پیپرز میں صرف ایک پوسٹ کا بتایا گیا جبکہ قواعدکے مطابق چار پوسٹیں خالی ہیں،عدالت نے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کی تفصیلات طلب کرکے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں