پی ٹی آئی احتجاج،رینجرز ایف سی تعیناتی کافیصلہ

پی ٹی آئی احتجاج،رینجرز ایف سی تعیناتی کافیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعدحکومت نے تیاریاں شروع کر دیں،اسلام آبادمیں رینجرزاوراضافی ایف سی تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے احتجاج کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیاہے ،اسلام آباد پولیس نے 22نومبرسے رینجرزکے پانچ ہزار اور ایف سی کے 4 ہزار اضافی اہلکاروں کی خدمات مانگ لی ہیں،رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی مکمل اینٹی رائٹ کیٹس کے ساتھ مانگی گئی ہے ، آئی جی اسلام آباد پولیس نے امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے خط لکھ کر رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی سفارش کی ہے ۔ وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں