سرکاری حج سکیم :نامزدبینکوں میں درخواستوں کی وصولی شروع
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )سرکاری سکیم کے تحت حج 2025 کے لئے درخواستوں کی وصولی کاسلسلہ شروع ہو گیا ،15نامزد بینکوں میں 3 دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکیں گی۔۔۔
حج درخواست کے ہمراہ 2لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے ، دوسری قسط چار لاکھ روپے قرعہ اندازی کے بعد دس دن میں وصول کی جائے گی جبکہ یکم تا 10فروری تک بقیہ حج واجبات ادا کرنا لازمی ہوں گے ۔وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی سینکڑوں برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا، خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی۔اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز، قربانی کی سہولت دستیاب ہو گی جبکہ سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہے ۔