اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے اجتماع ، جلسے ، جلسوں پر پابندی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ144 کا نفاذ کرتے ہوئے ریڈ زون میں بالخصوص جلسے ، احتجاج اور اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔۔۔
پابندی کا اطلاق فی الفور اور دو ماہ کے لیے ہو گا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں ہر قسم کے جلسے و احتجاج پر پابندی ہو گی، پانچ سے زائد لوگ ایک جگہ اکٹھے نہیں ہو ں گے ، بالخصوص ریڈ زون بشمول تھرڈ ایونیو، مری روڈ، چائنہ ایمبیسی روڈ، فورتھ ایونیوسے اتا ترک ایونیو، اتا ترک ایو نیو سے جناح ایونیو ، ایمبیسی روڈ سے شاہرائے سہر وردی سے رینا ہوٹل ، ڈھوکری چوک تک کسی قسم کے احتجاج یا عوام کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہو گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کوڈ آف کر یمنل پرو سیجر 1898 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔