30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی:شیخ رشید

30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی:شیخ رشید

راولپنڈی(آئی این پی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج عدالت میں دونوں طرف سے گرما گرم بحث ہوئی، اس ملک میں آئین ہے نہ قانون اور نہ ہی انصاف ہے ، جن لوگوں نے ملک کو معاشی طور پر ڈیفالٹ کیا ان کے بیٹوں نے وہاں بھی تباہ کیا تاکہ ٹیکس نہ دینا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اپیل کرچکا ہوں بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے ، 102ملزم ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک وکیل ہی نہیں کیا، آئی ایل ایف اور دوسرے لوگ ان کے وکالت نامے داخل کریں،پی ٹی آئی والے مجھ سے خفا ہوتے ہیں، جنرل عاصم منیر سے درخواست کرتا ہوں، غریب کے بچوں کے حالات ان کو پتہ نہیں ،گھر کا چولہا بھی نہیں جل رہا،شیخ رشید کامزید کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں رنگینی آئے گی جب ن لیگ اور پیپلزپارٹی نئی صورتحال سے گزریں گے ، خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کسی سے کوئی رابطہ نہیں، چاہتا ہوں بے شک تنگ گلی سے حل نکلے ، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام لوگوں کورہائی ملے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں