سی ڈی اے الاٹ پلاٹوں پرتادیبی کارروائی نہ کرے :ہائیکورٹ

سی ڈی اے الاٹ پلاٹوں پرتادیبی کارروائی نہ کرے :ہائیکورٹ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے ایف آئی اے تحقیقات کی بنیاد پر سی ڈی اے کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے خلاف۔۔۔

 درخواست میں نوٹس جاری کرکے الاٹ شدہ پلاٹوں پر سی ڈی اے کو کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا،گزشتہ روزمتاثرہ درخواست گزار قیصر علی کی جانب سے حسنین حیدر تھہیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اورموقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے انکوائری کی بنیاد پرسی ڈی اے الاٹ شدہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ نہیں کرسکتا،سی ڈی اے غیر قانونی طور پر الاٹ اور ٹرانسفر شدہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کررہا ہے ،عدالت نے سماعت29 جنوری تک ملتوی کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں